

Loading content...
انہوں نے اگر کسی پر غضب فرمایا ہے تو اللہ جل جلالہ کیلئے اور محبت فرمائی ہے تو اللہ جل جلالہ کی وجہ سے، جیسا کہ ہم جنگ احزاب میں دیکھتے ہیں کہ جب عمرو بن عبد ود ملعون کو امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام نے زمین پر گرایا اور اس کے سینے پر سوار ہوئے تو اس نے اظہار نفرت کیلئے زمین پر تھوکا… جونہی اس ملعون نے یہ حرکت کی تو آپ فوراً اس کے سینے سے اترگئے … اس ملعون نے پوچھا کہ آپ سینے سے کیوں اترگئے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا ہماری تمہاری دشمنی کوئی ذاتی نہیں ہے بلکہ ہم تمہیں اللہ جل جلالہ کیلئے واصل جہنم کر رہے تھے لیکن تو نے جو حرکت کی ہے اس میں ہمیں احتمال ہوا کہ تمہارے قتل میں ہماری ذاتی وجہ بھی شامل ہونہ جائے اس لئے تمہیں چھوڑ دیا ہے مگر ہم نے اپنے دل میں جھانک کر دیکھا ہے کہ ہمیں تمہاری اس حرکت سے کوئی جلال تو نہیں آیا؟ جواب یہ ملا کہ ایسا نہیں بلکہ ہم اللہ جل جلالہ ہی کیلئے تمہیں واصل جہنم کرنا چاہتے ہیں تو اب پھر سینے پر سوار ہورہے ہیں اور اس طرح اس ملعون کو واصل جہنم کردیا … اور ہمیں یہ درس دیا کہ جب کسی سے ہماری وجہ سے دشمنی کررہے ہواور عین وقت پر وہ کوئی ایسی حرکت کرے جس سے تمہاری ذات کی توہین کا پہلو بھی نکلتا ہوتو پھر وہاں رک جاؤ اور اپنے ذاتی جذبوںکو ختم کرکے جوکچھ کرو صرف ہمارے لئے کرو یعنی اپنا غصہ غضب و جلال بھی اپنے (Immediate) امیجیٹ کیلئے وقف کردو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار