

Loading content...
دوستو ! … آپ دیکھیں کہ اصحاب کرام اور اولیائے کرام نے ایسے ہی مظالم برداشت کئے مگر یاد رہے یہ سب کچھ انہوں نے اللہ جل جلالہ کیلئے برداشت نہیں کیابلکہ اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت و شان کیلئے کیا ہے یعنی اسد الرسولؐعلیہ الصلوات والسلام کی قربانی اللہ جل جلالہ کیلئے نہیں تھی بلکہ یہ قربانی اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے تھی کیونکہ ان کے امیجیٹ گاڈ (Immediate God) سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے جوکام کیاجائے وہی اللہ جل جلالہ کیلئے قرار پاتا ہے ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے، ان کی محبت اللہ کی محبت ہے، ان کی نصرت اللہ کی نصرت ہے ان کی عزت اللہ کی عزت ہے، ان کی راہ سبیل اللہ ہے کیونکہ جو امیجیٹ (Immediate) ہوتا ہے اسی کے ساتھ جو رویہ رکھا جاتا ہے وہی اللہ جل جلالہ کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں جب جناب عیسیٰ علیہ السلام نے لوگوں سے فرمایا ٭من انصاری؟ کہ ہمارا ناصر کون ہے تو اس کا جواب یوں ملا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار