

Loading content...
اور جو آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام پر ولایت سروری کا قیام ہے وہ ان کے داخلی امور سے تعلق رکھتا ہے وہ ان کے مابین کے رویوں سے متعلق ہے جس میں امت مسلمہ کیلئے کوئی چیز نہیں ہے ہمارے لئے اگر ہے تو اس نور اوّلعلیہ الصلوات والسلام کی ولایتِ جامعہ ہے، ولایت مطلقہ اِلٰہیہ ہے …یعنی جو اس نور اوّلعلیہ الصلوات والسلام کے کسی بھی فرد کی ولایت سے انکار کرتا ہے تو گویا اس نے ولایت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انکار کیا ہے اور ان کی ولایت کا انکار ولایت اِلٰہیہ کے انکار کے برابر ہے اور جس نے ان کی ولایت کا اقرار کیا ہے اسی نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولایت اور اللہ جل جلالہ کی ولایت کا اقرار کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار