

Loading content...
آپ دیکھیں چاہے ماضی کا کوئی زمانہ ہویا حال کاوہ کسی نہ کسی کیلئے زمانہ موجود یا عصر حاضر کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ وقت یازمان کی جو ایک ٹائیمک بیم(Timic Beam) ہے وہ تو ازل سے ابدتک کی لینتھ (Length) رکھتی ہے مگر انسان اپنی ذات کے حوالے سے وقت کے ایک ٹائیمک پوائنٹ (Timic Point) سے تشخیص کرتے ہوئے زمانے کوتین ٹکڑوں میں تقسیم کرتا رہتاہے یعنی جو وقت کا حصہ گزرچکا ہے اسے ماضی کا نام دیا جاتا ہے اور وقت کاوہ حصہ جو کسی کے سامنے رواں ہوتا ہے اسے حال کا نام دیا جاتا ہے اور جو ابھی نہ آیاہو اسے مستقبل کہاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار