

Loading content...
یعنی اگر بانی عزانام ونمود کیلئے قیام عزا کرے اور ذاکرین و علما و مقررین وخطبا دولت کمانے کیلئے یا سیاست چمکانے کیلئے شریک عزا ہوں اور رونے والے اجرت پر رونا شروع کردیں اور ماتم دار جسمانی نمائش کیلئے یا اپنی ناموری یا جنس مخالف کو مرعوب کرنے کیلئے ماتم کریں یا خون بہائیں تو یہ انصار جمع کرنے کی بجائے انصار کو گمراہ ومنتشر کرنے کا عمل ہوجائے گا …اس لئے ایک روحانی کو ایسے مفاسد کی حوصلہ شکنی کرنا لازم ہوجاتا ہے اور شعور عزاکو بیدار کرنا لازم ہے روح عزاداری کو واپس لانا ہے تاکہ یہ اپنے اہداف پورے کرے اور عزاداری میں دعائے تعجیل فرج کو واجب سمجھنا چاہیے اور دوران مصائب اس مظلومعلیہ الصلوات والسلام کے انتقام کی دعا کرنا چاہیے کہ جن کا ذکر مصائب شروع ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار