

Loading content...
یہ ایک حقیقت ہے کہ حکومت اِلٰہیہ کا قیام فرد سے کائنات کی طرف جاتا ہے اور ایک ناصر کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ حکومت اِلٰہیہ کا قیام سب سے پہلے اپنی ذات پر کرے کیونکہ ایک ناصر کا مقصد حیات حکومت اِلٰہیہ کا قیام ہوتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ پوری دنیا پر اللہ جل جلالہ کا قانون وحکم نافذ ہوجائے اس لئے اس مقصد کے حصول کے ناصر کیلئے واجب ہوجاتا ہے کہ وہ احکام اِلٰہی کا سب سے پہلے نفاذ اپنی ذات پر کرے کیونکہ ذات سے شروع ہونے والا عمل افراد سے معاشرے اور معاشرے سے انسانیتِ موجود تک سفر کرتا ہے اس لئے اس کی پہلی اکائی فرد ہوتا ہے یعنی انسان کی اپنی ذات ہوتی ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ ایک انسان جب اوامرو نواہی کی پابندی کر رہا ہوتا ہے تو یہ بھی ایک طرح کی نصرت امامعلیہ الصلوات والسلام ہوتی ہے کیونکہ اس سے انسانحکمکے نفاذ میں امام زمانعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کررہا ہوتا ہے چاہے وہ اپنی ذات ہی کی حد تک کیوں نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار