

Loading content...
جذبۂ انتقام کو ابھارنے اور اس کے باقی رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، جذبۂ نصرت کوزندہ رکھنے کا ذریعہ بھی ہے یہ بات یاد رہے کہ یہ عزاداری اصل دین نہیں ہے بلکہ اصل دین نصرت امام زمان ہے اور یہ نصرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جذبے کو زندہ رکھنے کا سب سے اعلیٰ ذریعہ ہے اس لئے اصل دین کی بقا کا بھی یہی سب سے اعلیٰ ذریعہ ہے چونکہ دورِ غیبت میں جذبہ نصرت اور انتقام کی بقا کایہی بہترین ذریعہ ہے جو کہ اصل دین ہے اس لئے دور غیبت میں عزاداری کا قیام اصل دین ہے کیونکہ عزاداری سے ذکر مظلومیت ہوتا رہے گا اور مظلومیت کے بیان سے لوگوں کے دلوں میں مظلومین علیہم الصلوات والسلام کی ہمدردی پیدا ہوتی رہے گی اور مظلوم سے ہمدردی نصرت کا پہلا قدم ہے کیونکہ ہمدردی کے بعد مظلوم کی بحالی اور انتقام کی خواہش پیدا ہوتی ہے انتقام کی خواہش منتقم کی نصرت پر اکساتی ہے اور انسان مظلوم کا ناصر بن جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار