

Loading content...
جب ولید اور عتبہ کے گھوڑے مکہ کے باہر پہنچے تو ان کی موت کی اطلاع مکہ میں پہنچا دی گئی ہندنے کفار مکہ کی عورتوںکو جمع کیا اور مکہ سے باہر چلی گئی اور آتے ہوئے لشکر کا استقبال کیا، وہاں اس نے باپ اور بھائی کے گھوڑوں پر ان کے خون آلود لباس رکھے ان کا سامان جنگ رکھا، زرہیں، خود، تلوار یں ان کے اپنے اپنے گھوڑوں پر رکھی گئیں، وہاں سے ہند نے بھائی کے گھوڑے کی باگ پکڑی اور باقی عورتوں کے ساتھ واولیدا واویلاکی آواز پر ماتم کرتے ہوئے پورا شہر عبور کیا ان عورتوں کی دونوں جانب مردوں کا روتا ہوا مجمع تھا اور ان میں سے بعض کے ہاتھوں میں راکھ دان تھے جن میں سے وہ راکھ نکال نکال کر پورے مجمع پر ڈال رہے تھے اور یہ عزاداری کا جلوس کافی دیر کے بعد ابوسفیان کے گھر پہنچا … اس کی ایک جھلک انگلش مووی دا میسج (The Message) میں بھی دکھائی گئی ہے … یہاں جنگ احد تک عزاداری قائم رہی اور جب اگلی جنگ یعنی جنگ احد ہوئی تو اس میں بظاہر اسلام کو شکست ہوئی اور انتہائی قیمتی جانیں اپنے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قربان ہوئیں اسدالرسولؐجناب حمزہ شہید ہوئے اور دیگر بہت سے جانثار قربان ہوئے یہاں تک کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پاک سر بھی اسی جنگ میں زخمی ہوا اور ان کے دندان مبارک بھی اسی جنگ میں شہید ہوئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار