

Loading content...
دوستو بات یہ ہے کہ شیعہ کی صرف ایک پہچان ہے اور وہ ہے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام زمانے کی حجت اور امامعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنا … شیعوں کی مرکزیت زمانے کا امام ہوتا ہے وہی ان کیلئے سب کچھ ہوتا ہے وہ توحید کے ارادوں کو بھی زمانے کے امام کے آئینے میں دیکھتے ہیں اور اپنے توحید سے متعلق رویوں کو بھی زمانے کے امام کے پیمانے پر تولتے ہیں کیونکہ ہمارا عقیدہ یہی ہے کہ امام زمانہعلیہ الصلوات والسلام ہی سب کچھ ہوتے ہیں، ان کی رضا اللہ کی رضا ہوتی ہے، ان کا غضب و سخط اللہ کا غضب و سخط ہوتا ہے ان کی نصرت اللہ کی نصرت ہوتی ہے، ان کی محبت اللہ کی محبت ہوتی ہے، ان کا انکار اللہ کا انکار ہوتا ہے، یعنی امام زمانعلیہ الصلوات والسلام ہی اللہ جل جلالہ کا وسیلہ اتم اور اکمل ہوتا ہے ان کی غلامی اور عبدیت اللہ جل جلالہ کی غلامی و عبدیت ہوتی ہے، ان کا حلال حلال ہوتا ہے، ان کا حرام حرام ہوتا ہے، کیونکہ امام زمانعلیہ الصلوات والسلام اللہ کی زبانِ ناطق ہوتا ہے، اس کا ترجمان ہوتا ہے، اس کے صفات و خصائص، محبت، غضب، میلان، نفرت، بیان و احکام خذل و سخط کا واسطہ ہوتا ہے، بلکہ اس کی ذات تک کے اظہار کا ذریعہ ہوتا ہے اس لئے ہر دور میں شیعوں نے نصرت و اطاعت امام ہی کو دین قرار دیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار