

Loading content...
اب دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ جب شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کاخروج ہوجائے گا اور ان کی ابدی خوشیوں کا قیام ہوجائے گا تو اس وقت بھی عزاداری اور متعلقات عزا نہ رہیں گے کیونکہ اس وقت سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام دنیا پر تشریف لائیں گے، مظلومین کی بحالی کا عمل ہوگا، وہ دور آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کی مسرتوں کا دور ہے اور شیعہ کی پہچان یہی بیان ہوئی ہے یحزنون من حزننا و یفرحون لفرحنا…یعنی شیعہ ہمارے غم سے غمگین ہوتے ہیں اور ہماری خوشی سے خوش ہوتے ہیں … جب ساری آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کی خوشیاں ہورہی ہوں گی تو اس دور میں تو عزادشمن کے گھر میں ہوگی شیعہ تو پاک خاندانعلیہ الصلوات والسلام کی خوشیوں سے سرشار ہورہے ہوں گے تو عزاداری و ماتمداری تو نہیں رہے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار