

Loading content...
جب پہلی مرتبہ یہ واقعہ ہوا تو یہ طالب علمی کا زمانہ تھا پھر اس واقعے کا اعادہ کئی سال بعد ہوا…اس کے بعد کافی عرصہ ان پر مصائب کی کیفیت طاری رہی اور ان پر بھی ابتدا میں وہی اثر ہوا جو ماضی کے باقی سادات عظام پر ہوا تھا یعنی انہوں نے بھی عزاداری کا قیام فرمایا … اس دور میں اس علاقے میں شیعہ بہت کم تھے بلکہ نہ ہونے کے برابر تھے اور جو تھے وہ بھی انہی کے والد ماجد جناب سید صدر حسین نقوی البخاری اعلی اللہ مقامہکے شیعہ کئے ہوئے تھے ان سے قبل تو یہاں نام کا بھی کوئی شیعہ نہ تھا …اس وقت ہمارے مرشد کریم دام ظلہ تعالیٰ نے اپنے گھر میں قیام عزا کا اہتمام فرمایالیکن انہیں وہ مناظر نہیں بھولے جو انہوں نے مکاشفات کے دوران دیکھے تھے اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی مظلومیت کا اثر دل پر چھایا رہا اور انہوں نے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے مسلسل رابطہ رکھا … اسی دوران ایک دن انہوں نے عرض کیا کہ آقا اس طولانی غیبت اور لامتناہی مصائب اور انتقام کی تاخیر کی وجہ کیا ہے؟ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا قلت انصار کی وجہ سے ساری تاخیر ہوئی ہے … آپ دام ظلہ تعالیٰ نے عرض کیا کہ اس طولانی مصائب کے خاتمے کی کیا کوئی صورت ہے بھی؟ … مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے پاک وارث شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا اس کی واحد صورت انصار کاملین کی فراہمی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار