

Loading content...
دوستو !…یہ 1950ء سے بہت پہلے کی بات ہے جب ہمارے پاک مرشد کریم دام ظلہ تعالیٰ کے سامنے یہ اکتشاف کا عمل ہوا تھا یہ ان کی ابتدائی تعلیم کا زمانہ تھا جس میں انہیں بھی وہ بکھری ہوئی بے کفن لاشیں اور روتے ہوئے مستورات صلوات اللہ علیہن دکھائے گئے اور ان مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے تنہاوارث عجل اللہ فرجہ الشریف کو دکھایا گیا کہ کس طرح ایک ایک مزار پر گریہ کناں تشریف لے جاتے ہیں اور ان مزارات کو کس طرح دلاسے دیتے ہیں اور انہوں نے دیکھا کے ایک طرف وہی ویران حویلیاں، بے گور کفن لاشے، فریاد کرتی ہوئی مزاریں اور طالبِ نصرت و انتقام و عدل تربتیں، استغاثے کرتی ہوئی قبریں اور اپنے مادی مسائل میں غرق مسلمان و شیعیان …تو اس وقت ان پر ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ رات کو مسجد میں رورو کر غش فرما گئے صبح کو بے ہوشی کے عالم میںاٹھا کر باہر لایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار