

Loading content...
پھر اس دورِ غیبت میں بھی اپنے اجداد طاہرین کا احساس دل میں رکھنے والے سیدزادوں کو اکثر یہ منظر بھی دکھایاجاتا تھا کہ ان مزاروں کا ایک اکیلاوارث ہے جو ایک ایک مزار پر جاکر آنسو بہاتا ہے، ہر مزار پر جاکر انہیں دلاسہ دیتا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو ہمیں بھی انصار مل جائیں گے ہم آپ کا انتقام بھی لیں گے اور آپ کو دوبارہ ابدی مسرتوں سے ہمکنار کریں گے … پھر تنہائی میں سارے مظلومین علیہم الصلوات والسلام کا تنہاوارث خون کے آنسو بہاتے ہوئے بین وندبہ فرماتا ہےاے اجداد طاہرین علیکم الصلوات والسلام یہ وقت ہمارے اور آپ کے درمیان حائل ہوگیا ہے کاش ایسا نہ ہوتا اور ہم بھی آپ کے زمانے میں ہوتے اور اپنی جان آپ پر قربان کرکے ان دکھوں سے ہمیشہ کیلئے آزاد ہوجاتے مگر ایسا ہوا نہیں بلکہ اب تو ہم غیبت میں بیٹھ کر خون کے آنسو بہانے کے سوا کچھ کر ہی نہیں سکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار