

Loading content...
دوستو !… خاندان پاک کے مقدس افراد کیلئے یہی مسائل تھے کہ ایک طرف ایسے خود غرض دوست تھے جو شہیدوں کی لاشوں پر اپنے لئے دعائیں مانگ رہے تھے اور انہیں اپنی اغراض کی تکمیل کا ذریعہ سمجھ رہے تھے تو دوسری طرف دشمن ہی دشمن تھے جو عزاداری اور مقاصد عزا کو پوری طرح مٹاناچاہتے تھے اس لئے ان بیٹوں کیلئے کوئی راستہ تھا ہی نہیں اور وہ سوائے رونے اور رلانے کے کر بھی کیا سکتے تھے … انہی حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے عزاداری کا قیام فرمایا اور لوگوں سے کہا کہ بھائی اگر ان مظلوموں علیہم الصلوات والسلام کی کوئی نصرت نہیں کر سکتے تو ان کے احسانات کو یاد تو رکھو …ان کے غم میں آنسو تو بہا لیا کرو… دیکھو مظلوم کو رونے میں بہت بڑا اجر ہوتا ہے… یعنی اگر کوئی مومن مسافر ت میں فوت ہوجائے تو اس کی لاش پر رونے کا بہت بڑا اجر ہے آپ ان مظلوموں کو ایک مسافر مومن سمجھ کر ان پر آنسوبہا لیا کرو اگر رو نہیں سکتے تو رونے کی شکل ہی بنالو تو جنت کے ہم ضامن ہوں گے … دیکھو ان مظلوموں پر چار آنسو بہانے میں تمہیں کیا زحمت ہوگی چار آنسو نہیں تو اتنا ہی رو لیں کہ مچھر کا ایک پر تر ہوجائے تو بھی ہم جنت کے ضامن ہوجائیں گے اور اگر رو نہیں سکتے تو رونے جیسی شکل ہی بنالو یعنی کچھ تو کرو کہ جن سے ان کی یاد تازہ رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار