

Loading content...
چوتھی طرف ان مظلوموں کی بحالی اور انتقام سے بے خبر اپنے مادی مسائل کی دلدل میں پوری طرح غرق شیعہ ہر چیز میں اپنا فائدہ ڈھونڈنے میں مگن، ہر عمل کی جزا و ثواب کے پیچھے بھاگنے والے، ہر نیکی و عمل پر اپنا الو سیدھا کرنے والے …ان کی مثال ایسے خود غرض کی تھی کہ جس نے سن رکھا تھا کہ دعائے غریق یعنی ڈوبتے ہوئے آدمی کی دعا جلدی سنی جاتی ہے اور اس نے کسی مومن بھائی کو ڈوبتے دیکھا تواس ڈوبنے والے نے کہا بھائی مجھے بچالو تواس شخص نے کہا بھائی تمہاری دعا منظور ہونے کا وقت ہے ذرا میرے گھر بار کی سلامتی کی دعا تو کرتے جاؤ …میرے مال میں برکت ہو … وہ کہے میں مر رہا ہوں مجھے بچاؤ اور وہ کہے میری دکان کے حق میں بھی دعا کردو کیونکہ تمہاری دعا رد نہیں ہوسکتی تم تو مومن ہو اور ڈوب رہے ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار