

Loading content...
دوستو کسی سید زادے کو دکھایا جاتا تھا کہ دور کہیں اجڑے ہوئے گھر، ویران حویلیاں، بند دروازے، جن پر مایوسی اور حسرت برس رہی ہے، دکھ نوحہ کناں ہیں، درد جن کی دیواروں پر بال کھول کر رو رہے ہیں اور دوبارہ آباد ہونے کی حسرت در و دیوار سے ٹپک رہی ہے، اس کے باوجود ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں …اور پھر اس منظر کا ایک حصہ یہ ہے کہ اس سید زادے کی پاک دادیوں صلوات اللہ علیہن کی بکھری ہوئی فریاد کناں مزاریں، انتقام کو ترستی ہوئی تربتیں، زائرین کے سامنے نصرت کے استغاثے کرتی ہوئی قبریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار