

Loading content...
پھر دکھایا جاتا تھاکہ دشت کربلا میں ان بکھری ہوئی لاشوں، ان جلتے ہوئے خیام،ان نرغۂ اشقیا میں محصور نبی زادیوں صلوات اللہ علیہن کا ایک مظلوم و مجبور و لاچار وارث بھی ہے جو امر اِلٰہی اور رضائے اِلٰہی میں پابند ہے وہ بھی کچھ نہیں کر سکتا بیمار ہے جس کا سارا زور اس کے اپنے جگر ہی پر چلتا ہے وہ اپنے جگر کوغیرت کی ضربوں سے زخمانے کے سوا کر ے بھی تو کیا؟ اور خون کے آنسو بہانے کے علاوہ اس کے پاس راستہ ہی کون سا بچا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار