

Loading content...
کچھ جلتے ہوئے خیام ہیں جن کے باہر نرغۂ اعدا میں گھرے ہوئے ان کے اپنے پردہ دار نبی زادیاں صلوات اللہ علیہن اور ان کے پہلوؤں سے لگے ہوئے سہمے ہوئے خوف زدہ معصوم بچے اور بچیاں ہیں اور کچھ ذبح شدہ بچوں کی لاشیں جلتے خیام کے سامنے پڑی ہیں …نرغۂ دشمناں میں گھرے ہوئے مستورات صلوات اللہ علیہن ہیں (جو اس کی اپنی دادیاں ہی ہیں) کہ جو نہ تو ان مظلوموں کی لاشیں دفن کر سکتی ہیں، نہ واپس وطن جا سکتی ہیں، نہ فریاد کر سکتی ہیں، نہ رو سکتی ہیں، رضائے اِلٰہی میں پابند، خاموشی سے ان لاشوں کی کس مپرسی اور بیکسی پر آنسو بہا رہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار