

Loading content...
استاذی المکرم کے بارے میں اتنا عرض کروں گا کہ وہ ایک تھاؤزنڈ ڈائمنشنل (Thousand Dimensional) شخصیت ہیں اس لئے ان کے خطبات کا دائرہ بھی بہت وسیع ہے یعنی کبھی وہ استنباطیہ خطبات انشا فرماتے ہیں تو کبھی استدلالیہ، کبھی اعتباریہ خطبات ہوتے ہیں تو کبھی اخلاقیہ، کبھی حسن تعلیل ہوتی ہے تو کبھی مراة النظیر، کبھی مقتل پر سلسلہ ٔبیان جاری فرماتے ہیں تو کبھی بائیوگرافیکل (Biographical) خطابات کا سلسلہ ہوتا ہے، کبھی منطق، کبھی سائنس، کبھی علمِ کلام و قرآنیات پر سلسلہ گفتگو جاری فرماتے ہیں تو کبھی روحانیات و عرفانیات یا فلاسفی پر یعنی ان کے انداز پر کسی علم اور طرز بیان کی چھاپ نہیں ہے کہ کوئی یہ کہہ سکے کہ ان کا کوئی خاص اندازِ گفتگو یا (Style of Speech)سٹائل آف سپیچ ہے کیونکہ سینکڑوں علوم و فنون ان کے فنگر ٹپس(Fingertips) پر رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار