

Loading content...
ایک دن میں فیروز نظامی خانصاحب کا انٹرویو سن رہا یہ علم موسیقی کا بہت بڑا حوالہ مانے جاتے تھے انھوں نے کہا کہ ہمارے اولین زمانے میں ایک میوزک کانفرنس ہورہی تھی جس میں پورے انڈیا کہ خان صاحبان اور پنڈت مہاراج آئے ہوئے تھے پوری رات موسیقی کا دور دورہ رہا جب گائیکی اختتام کو پہنچی تو ایک عورت آئی اور اس نے بڑے غلامی علی خان صاحب سے کہا کہ میری ایک بچی ہے آپ اسے بھی سنیں اور دعا دیں … انھوں نے کہا ہاں بلاؤ … وہ ایک چھوٹی سی بچی کولائی اس نے آکر پہلے سارے خانصاحبان کے قدم چھوئے اور اسکے بعد وہ ہارمونیم پر بیٹھی اور پہلے اس نے ہارمونیم کے سامنے دونوں ہاتھ باندھے بھی ادب سے ہاتھ لگا کر آنکھوں پر لگائے اسکے بعد وہ بیٹھ گئی اور اس نے آسمان کی طرف دیکھا اور دونوں ہاتھ باندھ کر سرجھکایا اور پھر کانوں کو ہاتھ لگائے اور پھر ہارمونیم چھڑلیا… اس وقت بڑے غلام علی خانصاب نے کہا کہ یہ لڑکی اپنے وقت کی بہت بڑی نامور گائیک ہوگی کیونکہ یہ استادوں اور اپنے سازوں کا ادب کرناجانتی ہے …اور انھوں نے کہا کہ جو شخص اپنے مقدسات کا احترام کرنا نہیں جانتا وہ ان سے کامیابی کی دولت نہیں کما سکتا… اوروہ لڑکی پاکستان کی مشہور گلوکارہ میڈیم نور جہاں تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار