

Loading content...
میرے ایک دوست ہیں گردیزی صاحب انھیں ڈانسنگ ہارس رکھنے کا بہت شوق تھا اور انھوں نے جو گھوڑا رکھا ہوا تھا اس کیلئے انھوں نے ایک ٹرینر رکھا ہوا تھا جو ایک معقول تنخواہ لے کر اس گھوڑے کو ٹرینڈکرتا تھا ، ایک دن وہ مخدوم صاحب اپنے باغ سے ہوکر آئے تو انکے جوتوں پر گرد جمی ہوئی تھی انھوں نے دیکھا کہ اس ٹرینرکا چھانٹا وہاں پڑا ہوا تھا ، انھوں نے وہ چھانٹا اٹھایا اور اس سے جوتے پہ مارنا شروع کریدا تاکہ گرد جھڑ جائے ، اچانک اسی ٹرینر کی نگاہ پڑی تو دوڑتا ہوا آیا اور بڑے گستاخانہ انداز میں آکر وہ چھانٹا ان سے چھین لیا اور کہا کہ میں آپکا ملازم ہوں مگر زرخرید غلام نہیں ہوں اس لئے آپ کو یہ جرآت کیسے ہوئی ہے کہ میرے چھانٹے سے جوتے جھاڑنے لگے ہو اپنی تنخواہ اپنے پاس رکھیں میں جارہا ہوں … انھوں نے کہا بھائی مجھے یہ تو بتاؤ بات کیاہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار