

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ کی تعظیم کے بارے میں ہمارے علم متبحر جلیل سید عبداللہ سبط محدث جزائری رحمة اللہ علیہ نے روایات جمع کئے اور ان کے بعد یہ سلسلہ جاری ہوگیا اور یہ تجمیع روایات کا عمل اب تک جاری ہے … انکی اس طرف توجہ اس وجہ سے ہوئی کہ اس دور میں شافعی مسلک کے لوگ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کے احترام میں اٹھنا واجب سمجھتے تھے اب تو صرف انگوٹھے چومنے تک محدود ہوگئے ہیں اور وہ بہترین رسم ترک کرچکے ہیں مگر اس دور میں یہ بات عام تھی کہ جونہی سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک زبان پر آیا سارے کھڑے ہوجاتے تھے … اس دور میں ان پر شافعیوں کہ اس فعل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے اسمائے مبارکہ کی تعظیم پر مبنی روایات تلاش کرنا شروع کئے اور انھیں جو روایت سب سے پہلے ملی وہ یہ تھی کہ ایک روز کسی شخص نے کشاف حقائق شہنشاہ صادق علیہ الصلوات والسلام کی بارگا میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسم القائم عجل اللہ فرجہ الشریفلیاتو آپ فوراً تعظیم کیلئے کھڑے ہو گئے اور سرجھکا کر صلوات پڑھی اور اسکے بعد فرمایا بابی انت وامی … ہمارے ماں باپ ان پر قربان ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار