

Loading content...
میںحضرت علی راجن سائیں کے علاقے میں ایک ماتمداری کے پروگرام میں گیا توہاں جاکردیکھا کہ سارے لوگ امام بارگاہ میں جوتے پہنے ٹہل رہے تھے میں نے ان سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اسکا رواج نہیں ہے … میں نے عرض کیا کہ اگر آج کو بدتمیزرواج پیدا ہوجائے تو کیا آپ لوگ اس پر عمل پیرا ہوجائیں گے ؟ کیا ادب بھی کوئی رواج ہوتا ہے ؟… میں نے اس سے کہا کہ حضرت علی راجن سائیں کے دربار میں آپ میں سے کتنے لوگ جوتے پہنچ کرجاتے ہیں ؟… انھوںنے کہا کوئی بھی نہیں جاتا … میں نے عرض کیا کہ آپ بیٹے کے دربار کااسقدر ادب کرتے ہیں بلکہ انکے ایک غلام کا ساتھ میں دربار ہے جو ہندوتھا اس میں بھی کوئی جوتے پہنچ کر نہیں جاتا کیونکہ وہ وہ حضرت کا نوکر تھا اور دوسری طرف آپ ان کے مالک و مولا علیہ الصلوات والسلام کے دربار میں جوتے پہنے پھر رہے ہیں کیا یہ دربار اس ہندو کے دربار سے بھی کم محترم ہے ؟…دوستو ہمیں ان مقامات عالیہ کو وہی پروٹوکول دینا چاہیے جو ہم شہنشاہان پاک علیھم الصلوات والسلام کے درباروں کو دیتے ہیں اس لئے ہمیں ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار