

Loading content...
دوستو ہمارے ہاں آج بھی یہ رواج ہے کہ جب کوئی آدمی اپنے ہمسایوں کی بہو بیٹیوں سے بات کرتا ہے تو انہیں بھی پروٹوکول دیتا ہے کسی کو خالہ کہہ کر مخاطب کرتا ہے کسی کو بی بی یا مائی کہہ کر مخاطب کرتا ہے بغیر کوئی اعزاز دیئے اس سے بھی بات نہیں کرتا مگر پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کو ایک لاوارث خاندان سمجھ کر ان کے گھر کے مقدس افراد کے نام پاک اس توہین آمیز انداز میں لیتا ہے جو کوئی شریف اپنے نوکروں کے بھی نہیں لیتا اس لئے ہمیں اس گستاخی سے بچنا چاہیے تاکہ ہمارا دین بچ سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار