

Loading content...
اسی طرح جو آدمی پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے ادب کی بات کرتا ہے تووہ ان علمائے کرام کے کام کو آگے بڑھاتا ہے نہ کے ان کی مخالفت کرتا ہے جبکہ علمائے اعلام کے سینکڑوں واقعات موجود ہیں کہ ان کے ادھورے کا م کو ان کے شاگردوں نے پو را کیا ہے اور یہ ان کی تو ہین تصور نہیں ہوتی ،ایک وہ زمانہ تھا کہ کوئی شخص اس پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے نام پاک کو سننے کیلئے تیار نہ تھااور کوئی یہ تک نہ جانتا تھا کہ یہ ذوات اطہار علیھم الصلوات والسلام بھی تھے اس وقت علمائے امت اورشعرائے کرام نے بھر پورجدوجہد کی اورپاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے کچھ افراد کا بہت پرچارکیا ان کا بھر پور ذکرکیا اور انہیں کافی حد تک متعارف کروادیا، اب ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے اور اس پاک گھر کے باقی مقدس افرادعلیھم الصلوات والسلام کا ذکر عام کیا جائے اور اس گھر پاک علیھم الصلوات والسلامکے آداب واحترام و اکرام کو رواج دینا چاہیے اور یہ واجب ہے کہ مجالس عزاکو عبادت کا حقیقی مقام دیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار