

Loading content...
دوستو یہی عرض کر وں گا کہ ہم ماضی کے علمائے کرام کے ممنون احسان ہیں اورہمارے اس پو رے نظام دین میں ان کا پوراپورا حصہ ہے ہم ان کا احترام کرتے ہیں کیونکہ علمائے ماسلف اور شعرائے ماسبق نے بہت محنت کرکے اسمائے مبارکہ کی تبلیغ فرمائی اور انہوں نے اتنے کتب لکھے ہیں اتنے اشعار لکھے ہیں کہ اب شیعہ بچہ بچہ اسمائے مبارکہ سے آشنا ہے وہ ان کے زمانے کی انتہائی ضرورت تھی یہ وقت کاتقاضا تھا کہ نوزائیدہ قوم کو ان کے والدین حقیقی کے اسمائے مبارکہ تعلیم کیے جائیں اب وہ زمانہ گزرچکا ہے اورارتقائی لحاظ سے ہم دور طفلی سے نکل چکے ہیں اب وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ اس قوم کو احترام کا درس دنیا چاہیے اور ماضی کے معزز علما کے کا م کو روکنا نہیں چاہیے بلکہ اسے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ روایات میں پھنس کر ایک مقام پر جامد رہنے والی قومیں فکری وعلمی اعتبار سے زوال پذیر ہو جاتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار