

Loading content...
یہ بات تو میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ہر وہ کام ہم پر واجب نہیںہوتا کہ جو آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام نے کیا ہے بلکہ ہمارے اوپر ان کی اطاعت واجب ہے اگر ہم پر ہر وہ کام واجب مان لیاجائے کہ جو انہوں نے کیا ہے تو پھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے دوش سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری بھی کی ہے وہ اپنے گھر میں بلاجازت آتے جاتے تھے تو کیا ہم اس قسم کی کسی بات کو اپنے لئے جائز بنا سکتے ہیں؟ اور ان کے عمل سے اپنے لئے جواز پیدا کرسکتے ہیں ؟ کیا ان کے اس عمل سے ہمیں بھی نعوذ باللہ دوش سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سوار ہونے کی اجازت مل رہی ہے ؟… ہاں ہمارے لئے وہ بات جائز ہے جسکا انھوں نے حکم فرمایا ہے اور حکم میں بھی یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس میں تعمیم ہے یا تخصیص ہے جیسا کہ نماز قصر میں تعمیم نہیں نماز خوف میں تعمیم نہیں ہے کہ جب چاہو نماز خوف پڑھ لو اور جب چاہو قصر پڑھ لو بلکہ اسکے لئے مسافر یا خائف ہونا شرط ہے ایسا نہیں کہ ہر مقام پر ان رخصتوں پر عمل کرکے ظہر و عصر کی نمازیں ایک ایک رکعت پڑھ لی جائیں ،اسی طرح ہر وہ حکم جو عمومی ہو اس پر عمل کرنا جائز ہے ورنہ نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار