

Loading content...
دوستواس سوال کا جواب دینے سے پہلے میں اپنی ایک بات کرنا چاہتاہوں کہ ایک زمانہ تھا جب میں سارے احباب سے کہتاتھا کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر عام کروان کے اسم مبارک کا پر چارہونا چاہیے ا س کے ضمن میں تنظیموں ، اداروں ، دکانوں ، فیکٹریز ، ڈھابوں ، ہوٹلوں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، درسوں اور رسالوں وغیرہ کے نام اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ پر رکھنے کا مشورہ دیتا تھا لیکن اس کے بعد میں نے کچھ مشاہدہ کیا جو آپ کا مشاہدہ بھی ہو گا وہ یہ تھا کہ دکانوں او ردیگر اداروں ہوٹلوں وغیرہ کے لیٹر پیڈبل بکس وغیرہ شائع ہوئیں اورلوگوں کو جب بل دیا جاتا ہے تو وہ پیسے اداکرکے بل کو اسی جگہ زمین پر پھینک کر چلے جاتے تھے اوروہ بل او ر وہ کاغذات جن پر اسمائے مبارکہ لکھے ہو تے تھے تووہ زمین پر پیروں کے نیچے آجاتے ہوئے دیکھے او راس طرح بے ادبی دیکھ کر میں نے وہ نام بدلوادیئے اور کہا کہ اپنی دکانوں پر یا اداروں میں یہ نام پاک بڑے بڑے بورڈ پر لکھواکر لگائیں تاکہ ذکر جاری رہے اور اس بے ادبی سے ان اسمائے مبارکہ کو بچانا بھی ضروری ہے اسی طرح جب جمن شاہ میں بچوں نے قدیم شہر میں سالانہ جلسہ کروانے کا سلسلہ شروع کیا تو اس میں بڑے بڑے اشتہارات لکھوائے گئے اورمیں نے انہیں خودڈیزائن کیا اوراس پر علماء وذاکرین کے نام لکھوائے گئے لیکن ایک دوجلسے کے بعد میری نظر ان اشتہارات پر پڑی میں نے دیکھا وہ اشتہارات زمین پر قدموں کے نیچے آرہے تھے ان پر ذاکرین کے ناموںکے علاوہ خاندان پاک علیھم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ بھی ہو تے تھے اورذاکرین وعلما کے نام تھے توان میں بھی پاک خاندان سے اسمائے مبارک کے اجزاء شامل ہوتے تھے جیساکہ اکثر ذاکرین کے ناموں میں عباسؐ حسینؐ علیؐ علیھم الصلوات السلام شامل ہوتے ہیں اور انہیں جب میں نے سڑکوں پر قدموں کے نیچے آتے ہو ئے دیکھا تو اس کے بعد سارے لڑکوں سے کہا آئندہ اشتہار اس طرح شائع کرواؤ کے اس میں کسی ذاکر تک کا نام بھی نہ ہو بلکہ بڑا بڑا لکھوادیاکہ سالانہ جلسہ دربارشریف جمن شاہ بتاریخ فلاں اوربس ، لوگوں کو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ یہ لوگ کا فی ذاکرین کو بلاتے ہیں اس کی شہرت پہلے ہی ہے اب صرف اطلاع ہی تو دینا ہے …پھر اس طرح اشتہارات چھپوائے جاتے رہے اور جلسے پہ لوگوں کے اجتماع میں کو ئی کمی واقعہ نہ ہوئی یہ میری سوچ تھی اگر کوئی اسے قبول نہ کرے تو وہ بااختیار ہے جومجھے اچھالگا وہ کردیا کیونکہ مجھے کسی مقدس ہستی کا پاک نام کسی کے قدموں میں ٹھوکریں کھاتا ہو ااچھا نہیں لگتا تھا اس لئے میں نے اس سے ایک بات اخذ کی اور اس پر عمل کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار