

Loading content...
دوستو اگر آپ شیعہ قوم کا فکری تجزیہ کریں تو انقلاب ایران کے بعد یہ اپنے فکری وعلمی سن بلوغ کو پہنچ چکی ہے قوم فکری طورپر اس عمر میں داخل ہو چکی جسےطفل ممیز کا نام دیا جاتا ہے کہ جہاں اسے والدین کے نام یاد کروانے کے بعد نام اورذات کا ادب سکھانا ضروری ہے اب ہم اس عمر کو پہنچ چکے ہیں کہ جہاں ہم اپنے بچوں کو یہ سکھاتے ہیں کہ بیٹا اب آپ نے ہمیں امی ابو کہنا ہے نام نہیں لینا …اور ہمارا مشاہد ہ ہے کہ جو بچہ اپنے والدکو نام لے کر پکاررہا ہو تو ہم اسے گنوارغیر مہذب جاہل یا پاگل سمجھتے ہیں اسی طرح اگرہم اپنے والدین حقیقی یعنی پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ کا ادب نہیں سیکھیں گے تو غیر مہذب اور گنوار تصور ہوں گے اس لئے ہمیں پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے مردوں کے اسمائے مبارکہ کے بجائے القاب سے ذکر کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ صلوات کو بھی واجب سمجھنا چاہیے تاکہ انہیں ان کے شایان پروٹوکول بھی ملتا رہے اور ہم ان پر جفاکرنے کے جرم سے بھی بچتے رہیں او رپاک مستورات وتوحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کے اسمائے مبارکہ کے بارے میں اس اشراف زادے جیسارویہ رکھیں جو اپنی ماں بہن کا نام غیروں میں لینا اپنی توہین ہے سمجھتا ہے …اور اگر کوئی اسکی ماں بہن کا نام سر عام لوگوں میں لے لے تو وہ اسے گستاخی تصور کرتے ہوئے ایکشن بھی لیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار