

Loading content...
میں عرض کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میںہمارے بچے ہمارے مقررین کو بھی حقائق کے تناظر میں دیکھیں گے ماضی میں یہ سٹیج ایک بہت بڑا ذریعہ ابلاغ کا درجہ رکھتی تھی کیونکہ اس دور میں الیکڑانک اور سیٹلائیٹ میڈیا موجود ہی نہ تھا اب مستقبل میں تو جدید میڈیا ز متعارف ہوں گے انٹرنیٹ سٹلائیٹ چینل وغیرہ چھاجائیں گے تو لو گ حقائق کو ان ذرائع سے حاصل کر یں گے نہ کہ مجالس کے حوالے سے اور اس علمی فلڈ کے دور میں پڑھے لکھے طبقے میںیہ علمی وقار جس طرح کھو رہے ہیں انہیں بہت جلدسدھرنا ہوگا کیونکہ آج ہا ئی جینٹری میں کوئی جھوٹ بول رہا ہو تو کہنے والے کہتے ہیں بھائی یہ سچی بات ہے یا تمذاکریکر رہے ہو ؟ اورمیں نے خود مقررین سے سنا ہے کہ وہ کہے رہے تھے میں تاریخ بیان کر رہا ہوں ذاکری نہیں کر رہا یعنی وہ خودبھی ذاکری کو افسانہ سمجھتے ہیں اور آہستہ آہستہ خود ساختہ مضامین و واقعات کے بجائے عوام بھی سچائی سننے کی طرف راغب ہورہے ہیں اس لئے ہمارے مقررین کیلئے یہ باتیں خطرے کا الارم ہیں اور ہمیں ابھی سے بیدار ہو جانا چاہیے میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار