

Loading content...
اس کے بعد ان سب سے لاکھوں گنا طاقت ور یعنی ای ایج کا سورج طلوع ہورہا ہے یعنی انٹر نٹ کا دور آ رہا ہے اور اس دور میں تو پوری دنیا کی لائبریریاں آن لائن رکھنے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اس طرح ساری دنیا کے معلومات ایک جگہ پر بیٹھے بٹھائے مل جائیں گے اب آپ خود سوچیں کہ آنے والے دور سے یہ توقع رکھنا کہ وہ اپنے پیشواؤں او ر مذہبی رہنماؤں سے جاہل ہو جائے گا یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے حقیقت یہ ہے کہ اب تو ذاکرین و مقررین کو اپنا علم اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے ورنہ آنے والے بچے ان بزرگوں کا مذاق اڑائیں گے ، اور خیبر کے ضمن میں پچاس فٹ چوڑی دیواروں اور چالیس من کے تالے اوربیس من کی چابی کو آزار بندکے ساتھ باندھنے والے تقاریر کو بطورلطیفہ پیش کریں گے اوراب بھی کررہے ہیں … اس لئے آنے والے وقت کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنی آنے والی نسل کے بارے میں یقین رکھیں کہ وہ ہم سے زیادہ معلومات رکھنے والی نسل ہوگی اور وہ علمی میدان میں آل راؤنڈرز کی طرح اترے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار