

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ آنے والی نسل کیلئے حقائق کے حصول کی بڑی سورس ہمارے مجالس عزا نہیں ہوں گے بلکہ وہ دیگر سورسز کے حوالے سے مجالس عزا کو ماڈی فائی (Modify)کریں گے اور انہی سورسز کی کسوٹی پر مجالس عزا کو پرکھیں گے اور یہ بھی ہو گا کہ جن مقدس ہستیوں کا ذکر مجالس عزا میں کبھی نہیں ہوتا ان کے بارے میں تحقیقی کا م کریں گے کیونکہ کمپیوٹر نے تحقیق کو آسان اور سستا کر دیا ہے اورمزید یہ کام آسان اور سستا ہوگا…ماضی میں جب کوئی تحقیقی کام کرتا تھا تو جوکام مہینوں کی کتب بینی کے باوجود نہیں ہو سکتا تھا اب وہی کام ایک ہی دن میں ہو جاتا ہے جس کی مثال آپ کو دوں کہ مجھے ایک شخصیت کے بارے میں کلی مواد درکار تھا اور میرے سامنے ماخذ کے دوہزار کتابیں تھیں کہ مجھے ان میں سے اس شخصیت کے بارے میں سارا مواد نکالنا تھا میری لائبریری میںوہ کتابیں موجودتھیں مگران میںسے مجھے وہ مواد ڈھونڈ نے کیلئے کئی مہینے درکار تھے میں نے کمپیوٹر پر اس شخصیت کا سرچ آپشن میںنام دیا تو اس نے صرف پانچ سیکنڈ میں ساری کتابوں کا مواد میرے سامنے کھول کر رکھ دیا اوراس کے تین ہزار سے زیادہ حوالے میرے حوالے کردیئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار