

Loading content...
اسی طرح ہم ملکہ شام بی بیؐ صلوات اللہ علیھا کا ذکر کئی طرح سے کر سکتے ہیں جیساکہ کربلا میں امام مظلومؐ علیہ الصلوات والسلام کے مشن میں ان کے تعاون کا موضوع ہو تو وہاں نام پاک لینے کے بجائے شریکتہ الحسینؐ صلوات اللہ علیھا یا اسی کا سرائیکی ترجمہ پاک ویر دی بھائیوال سین صلوات اللہ علیھاجیسے القاب سے ذکرکریں تو اسلوب زبان وبیان کے قوانین کے عین مطابق ہو گا اور اس میں ان کی ذات کی بھرپورترجمانی ہوگی اسی طرح ہم ان کے دکھوں اوردردوں کا ذکر کررہے ہیں تو وہاں ان کے لقب ام المصائب صلوات اللہ علیھا سے ذکر کریں گے تو یہ اسلوب زبان وبیان کے قوانین کے عین مطابق ہوگا اسی طرح جب ہم ان کے شام کے بازاروں میں خطبات دے کر پورے ظلم وجبر واستبداد کی بنیادوں کو ہلانے کا ذکر کریں تو وہاں جب ان کے لقب فاتحہ شام سینؐ صلوات اللہ علیھا کے حوالے سے ذکر کریں گے تو اس لقب سے زوربیان بھی پیدا ہو گا اور ان کا معروف ان کے لقب میں آجائے گا اور یہ اسلوب زبان وبیان کے قوانین کے عین مطابق ہوگا اس پر مزید بہت کچھ کہاجا سکتا ہے مگر طوالت کے ڈر سے اسے ترک کرتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار