

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک مغالطہ بد یہی ہے کہ تعارف نام سے ہوتا ہے حقیقت یہ ہے اکیلا نام تعارف کیلئے کافی نہیں ہوسکتا بلکہ تعارف ہمیشہ معروف سے مجہول کی طرف جاتاہے اس طرح معروف ہی مجہول کا تعارف کرواکے معروف بناتا ہے جیساکہ میں کہتا ہوں کہ ایک تھی سعدیہ اب آپ غور کریں یہ نام اس کا تعارف کروا رہا ہے؟ کیااسی ایک جملے سے اس کا تعارف ہو گیا ہے ؟آپ جواب یہی دیں گے کہ نہیں ہوا کیونکہ اس کا معروف اس کے نام کے ساتھ نہیں ہے ، اس لئے یہ نام ایک مجہول اورغیر متعارف رہے گا…ہاں اگرہم اس کا معروف جو بھی ہو وہ کوئی واقعہ ہوگایا کوئی حادثہ ہو گا یا کوئی کارنامہ ہوگایا کوئی فرد ہوگا جو بھی ہو گا جب تک ہم اس کے نام کے ساتھ نہ جوڑیں گے وہ نام مجہول ہی رہے گا جیساکہ سعدیہ کی مثال سے ثابت ہے …اب ہم اس کا معردف ایک فردکوبناتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ سعدیہ صدرضیاالحق کی بھتیجی تھی اس سے آپ اس سے متعارف ہوگئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار