

Loading content...
دوستو اسی لئے ہمارے لئے اتباع کو مشروط رکھا گیا ہے کہ ہر اس کام کی اتباع کرنا ہے جس میں حکم یا امر شامل ہو اسی طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا دیگر پاک ذوات اطہارعلیھم الصلوات والسلام کا اپنے افراد خانہ کے ساتھ جو رویہ تھا وہ ہمارے لئے جواز پیدا نہیں کرتا بلکہ جواز کی صورت تب ہوسکتی ہے جب ان کا حکم بھی شامل ہو اور میں یہ ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کسی امام معصوم کا کوئی ایک فرمان بھی نہیں دکھایا جا سکتا جس میں حکم فرمایا گیا ہو کہ ہمارے مستورات مخدرات صلوات اللہ علیھن کے نام لینا واجب ہے ہاں کوئی زیادہ سے زیادہ یہی دکھا سکتا ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلامنے آخری وداع کے وقت پاک ہمشیر گان صلوات اللہ علیھن کو نام بنام مخاطب فرمایا ،تو یہ ان کا اپنے افراد خانہ کے ساتھ ذاتی رویہ ہے جو ہمارے لئے جواز ثابت نہیں کرتا اور اس کی مثال ہم اس طرح دے سکتے ہیں کہ ہم اپنے نوکروں کے معاملے میں ایسا رویہ قطعاً پسند نہیں کرتے کہ جو رویہ ہم اپنی اولاد یا اہل خانہ مستورات کے ساتھ رکھیں وہی رویہ ہمارے نوکر بھی ہمارے افراد خانہ کے ساتھ رکھیں بلکہ ہم اپنے افراد خانہ کو نام بنام پکار سکتے ہیں مگر کوئی نوکر ایسی حرکت کرے تو اسے سزا دی جاتی ہے کہ تم نے یہ بد تمیزی کیوں کی ہے ؟اسی طرح ہم بھی ان کے در اطہر کے غلام ہیں اور ہمارا ان کے افراد خانہ کے ساتھ جائز رکھا جانے والا رویہ غلامانہ ہونا چاہیے نہ کہ وہ رویہ جو وہ آپس میں جائز رکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار