

Loading content...
دوسری تحریف لفظی وہ ہے جو حرام نہیں ہے جیساکہ کسی حدیث میں قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بجائے قال قال نبی اللہ لگادیا جائے تو یہ تحریف ممنوعہ میں نہیں آتی اسی طرح قال علیؐ علیہ الصلوات والسلام کے بجائے قال امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام لگادیا جائے تو یہ حرام نہیں ہے اس کا اصول یہ ہے کہ اگر کسی حدیث یا فرمان میں مفہوم بگڑنے کا خطرہ ہو تو تحریف حرام ہو جاتی ہے اورجہاں مفہوم میں تبدیلی کا امکان نہ ہوتو اس میں اگر کوئی اسم ہو اور اس میں اس کے بدلے میں کوئی لقب لگادیا جائے تو حرمت کے دائرے میں نہیں آتا جیسا کہ اگر کسی حدیث میں امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کا اسم مبارک ہے اس کے بجائے کوئی ان کی کنیت جناب ابوالحسن علیہ الصلوات والسلام یا امیر المومنین لگا دیتا ہے تو اس سے فرمان کے مفہوم بدلنے کاکوئی امکا ن نہیں ہو تا اس لئے یہ تحریف تحریف محرمہ کے دائرے میں نہیں آتی … اور اگر ادب کی نیت سے ایسا کیاجائے تو یہ قابل استحسان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار