

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ اگر مخدرات عصمت و اطہار علیہم الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ لکھے ہوئے ہوں تو انھیں غیر مرد مس بھی نہیں کر سکتا اور کسی غیرکا ان مقدس اسمائے مبارک کو چھونا بھی حرام ہے … یہ ادب بھی انہی پاک ذوات علیہم الصلوات والسلام نے ہمیں سکھایا ہے تو کیا اسکے بعد بھی پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کے اسمائے مبارک کا منبروں پر بلاادب بلا القاب لینا جائز قرار دیا جاسکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار