

Loading content...
دوستو آپ نے دیکھا ہے کہ سارے معصومین علیہ الصلوات والسلام شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے کھلے عام نام پاک تلاوت کرنے سے کتنی سختی سے روک رہے ہیں حالانکہ یہ اسمائے مبارکہ بھی اللہ جل جلالہ کے اسمائے حسنہ ہی سے مشتق ہیں اور ان کا ذکر عبادت بھی ہے اور ان کے روحانی تاثیرات بھی ہیں مگر ان کے ادب نے ان کی حرمت بھی پیدا کر دی ہے یہاں تک فرمایا گیا ہے کہ جب تک ہم پردہ میں ہیںہمارے نام کو بھی پردہ ہے اب اس چیز سے ہمیں بھی سوچنا چاہیئے کہ جن پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کو ہمیشہ کاپردہ ہے کیا ان کے ناموں کو پردہ نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار