

Loading content...
]م ح م د[ عجل اللہ فرجہ الشریف اسی طرح ہمیں بھی خاندان پاک کے مستورات صلوات اللہ علیھن کے اسمائے مبارکہ کو کتابوں میں لکھنا چاہیئے تو ان علمائے کرام کے انداز تحریر کو بطور سنت حسنہ اختیار کرنا چاہیئے اور سٹیج پر نام کی بجائے القاب سے ذکر کرنا چاہیئے اگر ہم اور زیادہ ادب نہیں کر سکتے تو اس پہلے سے موجود ادب پر تو عمل کر سکتے ہیں اور جو پیمانہ ادب ہمیں وضع شدہ عطا ہوا ہے کم از کم اس پر تو عمل کرنا واجب ہے اور عمل نہ کرنا سوئے ادبی ہے جیسا کہ اسمائے مبارکہ کے احترام کا پیمانہ وضع شدہ ہے باب نہی عن تسمیہ اور اس طرح کے آیات جن میں فرمایا گیا ہے کہ جس طرح تمہارا ایک دوسرے کے ساتھ رویہ ہے اس بے تکلفی کی پاک خاندان سے اجازت نہیں دی گئی بلکہ اس پر سزاؤں کی وعید بھی موجود ہے جیسا کہ فرمایا گیا کہ تم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آواز اونچی نہ کرو سزا یہ بتائی گئی ہے کہ اعمال حبط ہو جائیں گے وغیرہ اسی طرح انہیں ان کے نام یا کنیت سے پکارنے پر سزا سنائی گئی ہے کہ یا تو اس دنیا میں کوئی مصیبت تم پر نازل ہو گی یا عذاب الہی نازل ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار