

Loading content...
ہاں جو لوگ الٹرا ماڈرن ہو گئے ہیں تو ان کے گھروں کا پردہ ہی نہیں رہا اور ان کے مستورات کے سروں پر دوپٹے ہی نہیں رہے تو وہ ان مقدس روایات کو کیا سمجھ سکتے ہیں لیکن ماضی میں اور حال میں بھی شریف گھرانوں کی یہی روایت ہے اس لئے ہمارے لئے مناسب نہیں ہے کہ پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن کے اسمائے مبارکہ بر سر عام لیں اور یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ان کے اسمائے مبارکہ کو بے ادبی سے بچائیں اور ان کا ذکر ان کے القاب سے کریں تاکہ دنیا اور عقبیٰ کی سزا بھی بچ جائیں اور حق غلامی بھی ادا ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار