

Loading content...
اس لئے ہمیں یہ طریقہ اختیار کر ناچاہیے کہ مائیں اپنے بچوںکو بارہ اماموں اور اصو ل وفروغ کی طرح باقی پاک ذوات علیہ الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ بھی تعلیم کریں ان کا تعارف کروائیں اورسٹیج پر انہیں ان اسمائے مبارکہ کے ادب کا درس بھی ملے جیساکہ اس کی مثال ہمارے شریف گھروں میں آج بھی مو جود ہے کہ ہمارے سارے گھروںمیں بچوں کو والدین اوراہل خانہ مستورات کے نام یادکروائے جاتے ہیں یعنی یہ تمہاری ماں ہیں اور ان کا نام کیا ہے اور یہ تمہارے والد ہیں ان کا نام کیا ہے مگر اس کے ساتھ ہی انہیں ادب بھی سکھایا جاتا ہے کہ عورتوں کے نام تم نے باہر کے لوگوں کے سامنے نہیں لینا ہیں کیونکہ جن ذوات کو پردہ ہوتا ہے ان کے ناموں کو بھی پردہ ہوتا ہے اس لئے گھر والوں کے نام غیر مردوں میں لینے سے انہیں روکا جاتا ہے یہ بات آج بھی ہمارے سادات کے روایتی گھروں میں موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار