

Loading content...
دوستو!آج بھی کو ئی فاضل آدمی کوئی عالم اپنا ادب کسی کو نہیں سکھاتا اور کسی سے بھی یہ نہیں کہتا کہ جب میں آؤں تو کھڑے ہو جاؤ ،میری بات قطع نہ کرو،مجھے بغیر القاب کے مت بلاؤ …اگرکوئی اس طرح اپنا ادب سکھانا شروع کردے توکوئی بھی اسے عالم تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ ساری باتیں حب دنیا ]حب شہرت و تکبر[ سفاہت کی علامت ہیں اسی طرح ا پنا ادب سکھانا اور کھل کر بیان کرنا یہ پاک گھر کے افراد علیہ الصلوات والسلام کا کام نہیں تھا یہ تو ہمارا کا م ہے کہ ہم ان کے غلام ساری دنیا کو اس گھر کا ادب سکھائیں کہ ان کے بارے میں کیا رویہ رکھنا ہے کیا پروٹوکول دینا ہے یہ ہم نے سکھانا ہے اور بیان کرنا ہے اور اگرکوئی یہ کہے کہ پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام نے تو اپنے بارے میں اس ادب کا حکم نہیں دیا بلکہ بعض اوقات انہوں نے کچھ ادب کرنے والوں کو روکا بھی ہو گا جیسا کہ کوئی معزز آدمی آتا ہے تو اسے دیکھ کر کچھ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں تو وہ بوجہ انکسار کہتا ہے کہ جی یہ زحمت نہ کریں جی میں تو اس قابل نہیں ہوں یایہ کہتا ہے کہ آپ تشریف رکھیں یہ تکلف نہ فرمائیں وغیرہ اس سے کوئی یہ استدلال نہیں کر سکتا کہ کیونکہ انہوں نے اپنی تعظیم سے خود روکا ہے اس لئے ان کی تعظیم اب ساقط ہو گئی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار