

Loading content...
کہیں فرمایا کہ میرے حبیب کو اس طرح نہ پکاروجس بے تکلفی سے آپس میں ایک دوسر ے کو پکارتے ہو ، اسی طرح فرمانا پڑا کہ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں بلااجازت مت جاؤ اور اگروہاں جانے کی اجازت مل جا ئے تو اندر جا کر نگا ہوں کو پیوند زمین رکھو ، حتیٰ کہ گھر کے استعمال کے سامان پر بھی نظر کرنا تمہارے لیے حرام ہے ، اسی طرح آیات حجاب سے امھات المومنین رضیٰ اللہ عنھن کو حجاب کا حکم ملا تو دوسرے لو گوں کو بھی تادیب کی گئی، یہ ساری باتیں قرآن کریم میں مو جود ہیں جنہیں ہر آدمی جا نتا ہے حالانکہ ان آیات کے نزول سے قبل بھی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوامیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کبھی بھی نام لے کر نہیں پکا را تھا اورنہ ہی نام لے کر انہیں خطاب فرمایا تھا کوئی بھی عالم یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ کبھی امیرکائناتؐ علیہ الصلوات والسلام نے انہیں نام لے کر نزول آیا ت سے قبل بھی پکارا ہو بلکہ ظہوراسلام سے قبل بھی وہ جب خطاب فرماتے تھے توسیدیکہہ کر خطاب فرماتے تھے حتیٰ کہ جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام تک انہیں سیدی]میرے سردار[کہہ خطاب فرماتے تھے حالانکہ وہ شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا پاکعلیہ الصلوات والسلام تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار