

Loading content...
دوسری طرف خاندانیت اور شرافت کا تقاضا انکسارکا تھا کو ئی دوسرا ایسا عارف تھا نہیں جو یہ کام کر تا کیونکہ یہ کا م ان کے غلاموں کا تھا کہ وہ اس درگھر کا ادب سکھائیں اور جو عارف مو جود تھے وہ اس قدر کمزورتھے کہ انہیں کوئی اچھی نگاہ سے بھی نہیں دیکھتا تھا اس طرح اصحاب میں شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے تکلفی کی حدسے گزرنے لگی اور توہین تک نوبت پہنچ گئی جس کا جب جی چاہا بیت رسالت میں بلا اجازت چلاآیا اور اپنااحسان بھی جتلایا کہ میں کوئی ذاتی کا م کیلئے تھوڑی آیا ہوں آیا تو دین سیکھنے ہوں ،اسی طرح وقت بے وقت آنے والوں کا یہ رویہ خلاف ادب تھا پھر وہ آتے تو آکے ان کی مسند کے قریب بلکہ انہی کی مسند پر چڑھ کے بیٹھ جاتے اور پھرباتیں کم سنتے اور گھر اطہر کے سارے سامان کو گھورگھور کر دیکھتے گفتگو ہوتی تو آواز کو بڑ ی بے تکلفی سے شہنشاہ انبیا ء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اونچاکرلیتے اسی طرح امھات المومنینؐ رضی اللہ عنھن کی پرائیویسی کو ہمیشہ خراب کرتے اور حتیٰ کہ ان کے رفع حاجت کے اوقات میں رستوں پہ جم کر کھڑے ہو جاتے اور یہ ساری باتیں ان کی کسی بدنیتی پر مبنی نہیں تھیں مگر ایک گستاخی ضرورتھیں جس کا سدباب خود خالق کو فرماناپڑا اوران کی تادیب کیلئے آیات بھیجنا پڑے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار