

Loading content...
باقی رہا نام پاک کے برکات سے محروم ہونے کا سوال تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان اسمائے مبارکہ پر کلی طور پر حرمت کا فتویٰ نہیں دیا جارہا بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ والدین کا فریضہ ہے کہ اولاد کو معصومینؐ علیہ الصلوات والسلام کے اسمائے مبارکہ تعلیم کریں اوقات نماز وعبادت میں ان اسمائے مبارکہ کے حوالے سے دعاکرنا سکھائیں اور پھر ان اسمائے مبارکہ کا ادب سکھائیں تاکہ وہ نماز شب میں ان اسمائے مبارکہ کا ورد کریں اورشہنشاہ زمانہؐ عجل اللہ فرجہ الشریف سے ان اسمائے مبارکہ کو وظیفہ بنانے کی اجازت طلب کریں کیونکہ وظائف میں مرشد کامل کی اجازت کی ضرورت ہو تی ہے اس طرح ان اسمائے مبارکہ کے فیوض و برکات سے استفاضہ کیا جا سکتا ہے مگر اس طرح گلی کوچوں میں عام منبروں پر بے ادبانہ اسمائے مبارکہ کو تلاوت کرنے سے بھی کوئی برکت نازل ہوتی ہے؟ یہ مجھے معلوم نہیں ہے کیونکہ بے ادبی سے نزول برکت رک تو سکتا ہے نزول رحمت ہو نہیں سکتا اس لئے آپ اس بات کو دیکھیں کہ ہم نام پاک کی تلاوت سے کلیتاً روک نہیں رہے بلکہ اس کے آداب پہ بات کررہے ہیں اور یہ ادب ہم اپنی طرف سے تعلیم نہیں کررہے بلکہ خودپاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کا تعلیم کردہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار