

Loading content...
جب اس نے نام لیا تو نام سنتے ہی آپ کے رخ انور کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ نے اس نام کا اعادہ فرمانا شروع کردیا اور ادب سے زمین کی طرف جھکنا شروع کردیا اور ادب و احترام میں اس قدر جھکے کہ مجھے یقین ہوگیا کہ آپ کی جبین مبین زمین سے مس ہوجائے گی ، اس کے بعد صلوات پڑھتے رہے پھر فرمایا بابی انت وامی …ہمارے ماں باپ اور سارے اہل زمین و آسمان اس صاحب اسم مقدس پر فدا ہوں ٭دوستو یہاں مناسب ہوگا کہ میں جناب شیخ عباس قمی نور اللہ مرقدہ کی فرمائش بھی عرض کردوں ، انہوں نے اپنے قارئین کو تاکید کی ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جب بھی اسم الحسنیٰ زبان پر آئے یا سنیں تو جتنا زیادہ ادب و حترام ہوسکے احترام کریں اور اس کے ساتھ ہی صلوات کو واجب قرار دیں اور اگر آپ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک لکھیں تو اس میں صلوات کو اشارہ و کنایہ و رمز کو کافی نہ سمجھیں بلکہ مکمل صلوات لکھیں اور ان محرومان سعادت کی طرح نہ ہوجائیں کہ جو اسم مبارک پر صر ف ]ص[ؐ صلعم وغیرہ لکھ دیتے ہیں جو اس طرح کرتا ہے وہ محروم سعادت ہے … آپ جب بھی نام پاک لکھیں تو بغیر طہارت اور وضو کے نہ لکھیں اور نہ ہی زبان پر لائیں ، ہاں جب بھی باوضو و باطہارت اس اسم مبارک کو زبان پر لائیں یا لکھیں تو اس کے باوجود پھر بھی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی کوتاہی ادب و احترام کی معذرت چاہیں اور عرض کریں کہ میں آپ کے کماحقہ احترام و ادب سے عاجز ہوں۔ بحوالہ منتھی الآمال124/2
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار