

Loading content...
صاحب منتھی الآمال لکھتے ہیں کہ جب امام ابو عبداللہ الصادق علیہ الصلوات والسلام حدیث بیان کرتے ہوئے فرماتے تھے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو اس کے ساتھ ہی آپ کے رخ انور کا رنگ متغیر ہوجاتا تھا اور اس طرح ادب و احترام سے جھک جاتے تھے کہ معلوم ہوتا یہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جگر کے ٹکڑے ہیں اور ساتھ ہی صلوات بھی پڑھا کرتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار