

Loading content...
دوستو اس میں ایک بات قابل غور ہے اوروہ یہ ہے کہ عام مومن کے بارے میں حکم تھا کہ اسے نام کے بجائے کنیت سے پکارو مگر اس آیت میں حکم یہ تھا کہ جس طرح تمہیں آپس میں پکارنے کا حکم دیا گیا ہے یہاں وہ بات بھی منع ہے بلکہ یہاں نہ ہی نام پاک سے پکارنا ہے اور نہ ہی کنیت سے بلکہ لقب پاک سے ذکر کرنے کا حکم ہے کیونکہ امام محمدالباقرؐ علیہ الصلوات والسلام نے خصوصی طور پر آپ کی کنیت کا ذکر فرمایا ہے کہ یا ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی کہہ کر نہیں پکارنا درست نہیں ہے اور حکم الہی کے خلاف ہے آگے آیت کی وعید ہے یعنی اس جرم کی سزاکا ذکر ہے کہ اگر تم ایسا کروگے تم پر اس دنیا میں بھی کوئی مصیبت نازل ہو گی اور آخرت میں بھی تم پر دردناک عذاب نا ز ل ہو گا … اس لئے خود سمجھ لیں کہ نام پاک کا لینا اور انکی کنیت تک سے پکارنا سوئے ادبی ہے کہ جس کی اللہ جل جل جلالہ نے سزا بھی مقرر کر رکھی ہے … اور یہ بھی ہے کہ اللہ جل جلالہ نے یہ حکم انکے برکات کے حصول کیلئے رکھا نہ کہ انکے برکات سے محروم کرنے کیلئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار