

Loading content...
اس حدیث کے ضمن میں علماء کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ چند خصائص نبوتی کے علاوہ باقی سارے احکام میں سار ے معصومینؐ علیہ الصلوات والسلام شامل ہیں جیسا کہ صلوات میںسلام میں احترام وادب میں ولایت میں نوریت میںوغیرہ اسی طرح لاترفعوااصو اتکم فو ق صوت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم میں یہ بھی شامل ہے کہ جس طرح شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آواز بلند کر نا حبط اعمال کا مو جب ہے اسی طرح کسی بھی معصوم علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آواز اونچی کرنا باعث حبط اعمال ہے یعنی ان سب کی سوئے ادبی ایک ہی حکم میں آجاتی ہے اور ان سب کے احکام ادب واحترام ایک ہی ہیں یعنی جیسا ادب حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے کرنا ہے ان کے ہر وصی کا ادب اسی طرح واجب ہے اس لئے چند استثنائی شرائط نبوت کے علاوہ باقی سب احکام میں یہ سارے معصومینؐ علیھم الصلوات السلام شامل ہیں بلکہ یہ پوراخاندان پاک علیھم الصلوات والسلام اس میں شامل ہے جیساکہ جناب علم الھدیٰ سید مر تضی علیہ الرحمہ کے حوالے سے سید حسن الابطحی نے فرمایا کہ کسی شخص نے ان کے سامنے کسی سید کا گلہ کیا توانہوں نے فرمایا بھائی تو جس کا گلہ کر رہا ہے تمہیں معلوم ہے کہ وہ اگرچہ گنہگار ہے مگرجب بھی تو نماز میں صلوات پڑھتا ہے اور اللھم صل علی محمدؐ وآل محمدؐ کہتا ہے تو اس صلوات میں یہ گنہگار سید بھی شامل ہے کیونکہ یہ آل میں شامل ہیں، اس سے ثابت ہوابہت سے احکام توایسے ہیںجن میں عام سادات بھی شامل ہیں اگرباقی سادات کو شامل نہ بھی سمجھیں تو کم ازکم پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کے مقدس افراد علیھم الصلوات والسلام کو تو ان سے کوئی بھی خارج نہیں کر سکتا اس لئے لازم ہے ان پاک ذوات اطہار علیھم الصلوات والسلام کا ذکر بھی اسمائے مبارک کے بجائے القاب سے ہو نا چاہیے اوراگر کہیں نام پاک لینا ناگزیر ہو تووہاں صلوات واجب ہے اور جو آدمی صلوات نہ پڑھے وہ محمدؐ وآل محمدؐ علیھم الصلوات والسلام پر جفا کر مرتکب ہو رہا ہے اور اس پاک گھر کے کسی فرد پر جفا کر نے والے کے بارے میں وہ اپنے ضمیر ہی سے فتویٰ لے لے کسی اورکے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار