

Loading content...
اس لئے کہ اسے ایک نسبت حاصل ہے وہ کلمہ پڑھ کے اپنا ایک رشتہ اللہ جل جلالہ اورپاک خاندان علیھم الصلوات السلام سے جوڑ لیتا ہے علمائے حق کا ادب کیوں واجب ہے کہ ان کی جو نسبت پاک خاندان علیھم الصلوات السلام سے ہے وہ عام مومن سے زیادہ قوی ہے والدین کے بارے میں فرمایا گیاہے کہ اگر وہ اللہ اور پاک خاندانؐ علیھم الصلوات السلام سے کوئی نسبت نہ رکھتے ہوں توان کا ادب واجب نہیں ہے اوراگر وہ اللہ اورپاک خاندان علیھم الصلوات السلام کے دشمن ہوں توپھر ادب کجا ان کی دشمنی بھی واجب ہو جاتی ہے بلکہ تاریخ اسلام میں ایسے کئی خوش نصیب نظر آتے ہیں جوعواطف بشریہ سے گزر گئے اورانہوں نے نصرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے والد کوقتل کر ڈالا یعنی احترام و ادب کی بنیاد وہ نسبت ہے جو کسی فرد یاجماعت کو اللہ اور اس کے حبیب اور ان کی پاک آلؐ علیھم الصلوات السلام سے ہو تی ہے اور جیسے جیسے یہ نسبت قریب سے قریب ترکی ہوتی جاتی ہے احترام بڑھتا جا تاہے اسی لئے جب کوئی سید بھی ہو ، مومن بھی ہو ، والد بھی ہو ، عالم بھی ہو تواس کا احترام عام مومن سے کئی گنا بڑھ جاتا ہے کیونکہ ایک تو اس کے ساتھ کئی نسبتیں جڑی ہوئی ہیں پھر ان میں سے سب سے قوی اورقریب کی نسبت سیادت کی ہے جو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خون کے رشتے کی نسبت ہے اس لئے اس کا احترام وادب بہت زیادہ ضروری اور تاکیدی ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار